Baaghi TV

اداکارہ میرا کا ملازمہ پر مبینہ تشدد،ملازمہ نے بیان بدل لیا

معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے سے لڑرہی ہیں،ملازمہ نے تشدد کابیان دے کر بعد ازاں نئی ویڈیو میں بیان بدل لیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا اپنی گھریلو ملازمہ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے اور ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے،اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے،اس کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں،ملازمہ نے میرا کی ذہنی حالت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نہیں ہیں۔

دریں اثناء میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،اس ویڈیو میں یاسمین نے اپنے پہلے بیان سے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میری سابقہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی تھی، میرا تو بہت اچھی ہیں اور میں اب بھی ان کے پاس ہی کام کر رہی ہوں۔

More posts