Baaghi TV

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

قصور
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد عظیم شیخ نے تھانہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں موضع شیخ سعد کالو والہ میں پانچ سال قبل زمین کے تنازعہ پر قتل ہونیوالے محمد حیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کے دو مرکزی ملزمان محمد احمد عرف احمدی اور امانت کو مجموعی طور پر عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ محمد اعظم،اسلم کو اعانت جرم میں 4/4 سال سزائے قید با مشقت اور مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم صدی احمد کو آٹھ سال قید مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ عدالت نے سات ملزمان عاصم،سمیع اللہ،اسلم،حسن احمد دین عرف پلا وغیرہ کو استغاثہ کیطرف سے جرم ثابت کرنے میں ناکامی پر شک کا فائدہ دیکر بری کردیا
استغاثہ کیمطابق سال 2019 میں تھانہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں شیخ سعد کالو والا میں وقوعہ کے روز زمین کے تنازعہ پر بارہ ملزمان محمد احمد عرف احمدی وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دُھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا جس پر پانچ مجرمان کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ سات کو بری کر دیا گیا

More posts