Baaghi TV

عدلیہ میں اے آئی کا استعمال،جسٹس اعجاز اسحاق کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکوٹ کوخط

islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا

جسٹس اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس کو تنقیدی خط لکھ کر تمام ججز کو بھی کاپی بھجوا دی،خط میں فل کورٹ میٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے عدالتی کردار پر شدید تحفظات کا اظہارکیاگیا، جسٹس اعجاز اسحاق کا کہنا تھا کہ روبوٹ ججز حقائق کا ادراک اور آزادانہ رائے سے قاصر ہوں گے،مصنوعی ذہانت کے فیصلے فیڈ کیے گئے پروگرامز کے تابع ہوں گے،جسٹس اعجاز اسحاق خان نے عدلیہ میں اے آئی کے استعمال پر سوالیہ نشان لگایا اور کہا کہ عدلیہ میں فیصلےانسان کی بصیرت سےہوتے نہ کہ روبوٹ کے کوڈ سے

خط مصنوعی ذہانت کے حق میں مؤقف رکھنے والے ججز کے لیے سخت پیغام ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹیکنالوجی کے عدالتی کردار پر نئی بحث چھڑ گئی

More posts