Baaghi TV

افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان یورپ کے لیے بڑا خطرہ قرار

یورپی یونین کی ایک خفیہ رپورٹ میں افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کو یورپ کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی اب بھی یورپی یونین کی سلامتی کے لیے سنگین چیلنج بنی ہوئی ہیں،23 صفحات پر مشتمل خطراتی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین میں خطرے کی مجموعی سطح بدستور بلند ہے، جبکہ بیرونی خطرات میں افغانستان میں موجود داعش خراسان نمایاں حیثیت رکھتی ہے،رپورٹ کے مطابق داعش خراسان خاص طور پر آن لائن پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تنظیم سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے انتہاپسندانہ نظریات پھیلانے میں سرگرم ہے۔

یورپی یونین کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیموں کی آن لائن سرگرمیوں کے باعث نوجوان نسل کے انتہاپسندی کی جانب مائل ہونے کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

More posts