بھارت پرامریکی پابندیوں نے مودی کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے ۔
امریکہ جریدہ فارن پالیسی کے مطابق بھارتی پالیسی سازوں نے امریکہ کی نظرمیں چین کے مقابل بھارت کی اہمیت ختم ہونے کی نشاندہی کردی ۔امریکہ بھارت کو سخت محصولات ، ایچ ۔ ون بی ویزا فیس میں اضافے اور روسی تیل کی خریداری پرپابندیوں سے بری طرح جکڑچکا۔ امریکی صدرٹرمپ کا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں پاکستان کوبطورثالث قبول کرنا بھارت کیلئے دھچکا تھا ۔ امریکی تجزیہ کارایڈورڈ لوس کا کہنا تھا کہ آنے والی کئی دہائیوں تک بھارت کے لیے چین کا ہم پلہ بننا ناممکن ہے ۔ بھارتی تجزیہ نگارڈاکٹرہریندرسیکھن کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کے بعد بھارت سخت امریکی پالیسیوں کے نشانے پرہے
