Baaghi TV

قابض طالبان رجیم میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کے لئے افغان سرزمین تنگ

قابض طالبان رجیم میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کے لئے افغان سرزمین تنگ کر دی گئی

افغان طالبان رجیم میں مسیحی برادری افغانستان میں خوف اور جبر کے سائے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، برطانوی جریدے نےطالبان رجیم میں اقلیتی برادری پرہونےوالےمظالم اوربدترین ناانصافیوں کو بےنقاب کردیا،برطانوی جریدہ چرچ ٹائمزکےمطابق طالبان کی واپسی سے افغانستان میں عوامی زندگی یکسربدل گئی،مسیحی برادری کیلئےمذہبی آزادیوں کامکمل خاتمہ ہوگیا،افغانستان میں کوئی عوامی چرچ موجودنہیں، سرکاری ریکارڈمیں مسیحیوں کواقلیتی برادری کےطور پرتسلیم نہیں کیاجاتا ، طالبان کاخوف افغان مسیحی دوہری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں وہ بندکمروں میں چھپ کرعبادات کرتے ہیں غاصب طالبان رجیم میں مسیحی برادری سرکاری ملازمتوں اور علاج معالجے سے بھی محروم ہے ،دیگر اقلیتوں کی تعداد بھی تیزی سے کم ہوئی ، حالیہ برسوں میں بہت سے سکھ اور ہندو افغانستان چھوڑ کر جا چکے ہیں ،

ماہرین کے مطابق افغانستان میں طالبان رجیم کےبعدمذہبی و نسلی اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کو شدید دباؤ، عدم تحفظ اور سماجی پابندیوں کا سامنا ہے،موجودہ سیاسی و سماجی ڈھانچہ اقلیتوں کیلئےسازگار نہیں رہا جبکہ عالمی سطح پر افغانستان ایک غیر محفوظ ملک بن چکاہے

More posts