Baaghi TV

غیراعلانیہ جنگ بندی کی خبریں،ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی

ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ گزشتہ شام سے کسی بھی قسم کے حملے کی اطلاع نہیں ملی اور ایک غیر اعلانیہ جنگ بندی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

جنگ بندی کے حوالے سے بیک ڈور مذاکرات تیزی سے جاری ہیں اور جلد باضابطہ بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں مارکیٹ میں 5 فیصد اضافے کے باعث ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔برینٹ آئل میں بھی شدید فروخت کے دباؤ کے باعث قیمتیں100$ نیچے ٹریڈ ہو رہی ہیں۔ان شاء اللہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10,000 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

بشکریہ
میجر (ر) ہارون رشید

علاوہ ازیں جاپان کا نکئی 4 فیصد اور کوریا کا کوسپی انڈیکس 6 فیصد سے زائد اوپر چلا گیا،دوسری جانب برینٹ خام تیل 118 سے کم ہو کر 106 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے،یو اے ای مربن خام تیل 3 فیصد اضافے سے 121 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

More posts