Baaghi TV

زیادتی کی کوشش ناکام، 8 سالہ بچے کا مبینہ ملزم فوری گرفتار

‎راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
‎پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
‎ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف مضبوط شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
‎انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہراسمنٹ یا زیادتی جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ پولیس ایسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنا رہی ہے۔
‎پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے اور اس کے اہل خانہ کو قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
‎انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، انہیں اجنبی افراد سے محتاط رہنے کی تلقین کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا واقعے کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

More posts