Baaghi TV

سب کو ماننا پڑے گا ہم ناکام ہو چکے ،انتظامی یونٹس تو بن کر رہیں گے،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہوگا، یہ صرف اس صورت میں ہوگا جب عوام چاہیں گے، آپ کی رائے کی اہمیت نہیں، عوام کی رائے کی اہمیت ہے۔ اگر اس معاملے میں عوام کی مرضی ہے تو اسے ہونے دینا چاہیے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 79سال بعد بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپا رہے، نظام کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، ہم نے اپنے ملک کے نظام کو دیکھنا ہے اور ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کا اصل مقصد کیا ہے، نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کی مختلف تشریحات کی گئیں، بعض لوگوں نے نظام کی ری سیٹنگ کو موجودہ حکومت سے جوڑا، بعض لوگوں نے نظام کی ری سیٹنگ کو موجودہ سیاسی بندوبست سے تعبیر کیا لیکن نظام کو ری سیٹ کرنے کی بات کسی ایک حکومت یا سیاسی جماعت کی طرف اشارہ نہیں تھی،پاکستان کو بھی اپنے نظام کا جائزہ لینا ہوگا، ہمارا مقصد حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو تبدیل کرنا نہیں، ہمارا مقصد نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہے، 79 سال میں بہت سے منصوبے بنے لیکن عوام کو مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے، تعلیم، صحت، صاف پانی اور صفائی بنیادی سہولیات ہر شہری کو ملنی چاہئیں، نظام میں بہتری اور بہتر ڈیلیوری سے عوام کے مسائل حل ہوں گے

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی ڈھانچہ اپنا اثر بالکل ختم کر چُکا ہے۔ اِس بات کو ہم سب کو ماننا پڑے گا ہم ناکام ہو چکے ہیں،انتظامی یونٹس تو بن کر رہیں گے۔ نہ کوئی فرد واحد نہ کوئی سیاسی جماعت اور نہ کوئی نمائندے اس کو روک سکتے ہیں،اگر پاکستانی عوام یہ چاہتی ہے کہ نئے انتظامی یونٹ بنیں تو ہر صورت بننا چاہئے، اگر عوام چاہتی ہے کہ نہ بنیں تو کوئی صورت نہیں ہونی چاہئے کہ یہ انتظامی یونٹ بنیں، آئین نے جو حق عوام کو دیا ہے، پلیز اُس رائے کا احترام کریں،میں صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں،نظام کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، اسکا مقصد حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو تبدیل کرنا نہیں،یہ کام آئین کے اندر رہ کر کرنا ہے، اسی آئین نے کرنا ہے جس کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں، اس کو جمہوری طریقے سے سیاسی اتفاق رائے سے کرنا ہے، یہ بھی ڈسکشن ہورہی ہے کہ ہمارا نام تقسیم ہوجائے گا،اگر میں کے پی کا رہنے والا ہوں تو وہ نارتھ کے پی یا ساؤتھ کے پی ہوسکتا ہے،اگر سندھ ہے تو سندھی تو وہ پھر بھی رہے گا،سندھی کا اسٹیٹس کوئی نہیں لینے والا، کیا بلوچستان میں کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں پشاور جیسا کوئی اور شہر ہے؟ کیا پنجاب میں لاہور اور سندھ میں کراچی جیسا کوئی شہر ہے؟

More posts