Baaghi TV

آزاد کشمیر،فسادی مسلح جتھے کا حملہ،رینجرز اہلکار شہید،ایک زخمی

آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھے نےمسلح حملہ کر دیا

فسادی جتھے کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید، ایک زخمی ہو گیا،سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،فسادی جتھے کے سنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی،فائرنگ سے رینجرز جوان سپاہی شاہ نواز سینے پر گولی لگنے سے شہید ہو گئے،فائرنگ سے لانس نائیک بلال بھی کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے،شہید رینجرز اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور، سندھ سے ہے،علاقہ مکینوں کے پرزور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے،ماہرین کے مطابق "جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشت گردی ہے”، مسلح جتھوں کے خلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے

More posts