Baaghi TV

آزاد کشمیر،شرپسندوں کا حملہ ،ایف سی اہلکار شہید،جوابی کاروائی میں حملہ آور ہلاک

آزاد جموں و کشمیر میں شرپسندوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایف سی اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک

ضلع باغ میں چھترہ ٹوپی روڈ پر قائم کوپرہ پولیس چوکی اور تراڑکھل ایکسز پر شرپسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار رحیم گل شہید اور پاکستان رینجرز کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا، جس کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ریاست کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے پرتشدد عناصر اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی

More posts