ژوب: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے فیز ون اور فیز ٹو کے تحت ضلع ژوب میں مجموعی طور پر 67 ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے، جن میں سے 66 منصوبے مکمل جبکہ ایک منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ذرائع کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 862.22 ملین روپے مختص کیے گئے، جن کے ذریعے عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔مقامی آبادی کی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیے گئے ان منصوبوں کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ کمیٹی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندے شامل تھے۔
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع ژوب کی مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، جبکہ انفراسٹرکچر کے فروغ سے علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح کے عمل کو مزید تقویت مل رہی ہے۔ان منصوبوں کو بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی، خوشحالی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
