Baaghi TV

بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر آسکانی کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر آسکانی کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی بی 48 ،بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر آسکانی بحال کر دیئے گئے،الیکشن ٹربیونل کا 31 دسمبر کافیصلہ عدالت نے معطل کر دیا، دھاندلی کےالزامات کی وجہ سے پی بی 48 میں دوبارہ انتخاب کاحکم دیاگیاتھا

جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی.

الیکشن ٹربیونل میں اکبر آسکانی کیخلاف انتخابی عذرداری کی سماعت جسٹس نذیر احمد لانگوپر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کی تھی،الیکشن ٹربیونل نےاکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا،الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا

اکبر آسکانی نے پی بی 48 کیچ فور سے کامیابی حاصل کی تھی

More posts