Baaghi TV

ثالثی عدالت کا فیصلہ بھارت کے منہ پر عالمی قانون کا زوردار طمانچہ ہے،خالد مسعود سندھو

khalid masood sindhu

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا خواب ثالثی عدالت کے فیصلے نے چکنا چور کر دیا ،عدالت نے واضح کر دیا کہ سندھ طاس معاہدہ آج بھی مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت کو اس سے فرار کا کوئی قانونی راستہ حاصل نہیں،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دھونس اور ہٹ دھرمی کے ذریعے پاکستان کے پانی پر قبضے کی جو بھونڈی کوشش شروع کر رکھی تھی، عالمی قانون نے اسے مسترد کر دیا ہے، بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان اپنے دریاؤں، اپنے پانی اور اپنے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،پانی زندگی ہے اور پانی کے لئے پاکستان کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہے،بھارت کو آبی دہشتگردی روکنی ہو گی ،ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی فتح اور بھارت کی آپریشن سندور کے بعد ایک اور بڑی شکست ہے،ثالثی عدالت سے بھی مودی سرکار رسوا ہو چکی ہے.

More posts