Baaghi TV

بھارتی فوج میں کرپشن کا راج،کرنل رشوت کیس میں پکڑا گیا

بھارت میں فوجی اداروں میں کرپشن کے ایک اور بڑے اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا، جہاں بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آرمی آرڈیننس کور کے کرنل ہمانشو بالی کو 50 لاکھ روپے رشوت کیس میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل ہمانشو بالی ایسٹرن کمانڈ کے تحت فورٹ ولیم، کولکتہ میں تعینات تھے۔ سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم افسر پر فوجی ٹینڈرز کے اجرا کے بدلے بھاری رشوت وصول کرنے کے الزامات ہیں۔رپورٹس کے مطابق کرنل بالی اور دیگر متعلقہ افسران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مختلف کمپنیوں کو ٹھیکے دلوانے کے لیے لاکھوں روپے رشوت لی۔ سی بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق کیس میں مزید فوجی و سول افسران کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ تحقیقاتی ادارہ مالی ریکارڈ اور ٹینڈرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد بھارتی فوج کے مالیاتی اور انتظامی نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ اپوزیشن حلقوں اور عوامی حلقوں میں بھی شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

More posts