وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی۔پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے معرکہ حق میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔فتح کے پیچھے پوری قوم کا جذبہ اور لگن موجود تھا۔ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ممکن نہیں ہوتا۔بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کے میڈیا، سوشل میڈیا، نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا۔بھارت کی مکاری، جھوٹ اور منافقت سب پر عیاں ہے۔دنیا نے بھارت کے بیانیہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔زندہ قومیں عزت اور وقارکے ساتھ اپنا مقام خود بناتی ہیں۔حق اور سچ پر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد موجود رہی۔
ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی کامیابی نصیب ہوئی،علامہ اقبالؒ نے واضح طور پر کہا کہ مسلمانوں کیلئے الگ ملک ہونا چاہیے، جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں ،آج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے،انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا بھارتی سیاست پر مکمل کنٹرول ہے،آر ایس ایس کا بنیادی ایجنڈا ہندوتوا کو تقویت دینا ہے،کشمیر آزادی کی تحریک ہے،پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا،پہلگام کا جھوٹا واقعہ بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ تھا،وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کی تھی،
