Baaghi TV

پی ٹی آئی کے پی کے سوشل میڈیا کے آپریشنل ہیڈ بلال احمد خان مستعفی

پی ٹی آئی کے پی کے سوشل میڈیا کے آپریشنل ہیڈ بلال احمد خان مستعفی ہوگئے
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد جب سے وہ وزیراعظم کی کرسی سے گئے تب سے لے کر آج تک پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان نے سوشل میڈیا پر اداروں پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر اداروں پر تنقید کرتے ہیں اور جب انکے خلاف کاروائی ہوتی ہے تو پی ٹی آئی بطور پارٹی انکو قبول نہیں کرتی اور کہتی ہے کہ ہماری اداروں پر تنقید کی پالیسی نہیں دوسری جانب عمران خان سمیت پارٹی رہنما اور کارکنان بھی مسلسل اداروں پر تنقید کرتے رہتے ہیں

اب پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سوشل میڈیا کے آپریشن ہیڈ بلال احمد خان جو اداروں پر تنقید کرتے رہے ہیں انکا سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہو گیا ہے اور انہوں نے سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، ویڈیو پیغام میں بلال احمد خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ، بلال احمد خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن ذاتی اورکاروباری مصروفیات سمیت والدین کی صحت کے پیش نظر استعفیٰ دیتا ہوں ،

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

بلال احمد کی جانب سے ایک بیان حلفی بھی لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائیں انپوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں آئندہ پاکستان کے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں لگاؤں گا فوج سمیت تمام اداروں کی قدر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

More posts