پاکستان: لیلتہ القدرکوقائم ہونے والی ریاست کی بازیافت اب بھی ممکن ہے:تنظیم اسلامی نے بقائے پاکستان کانظریہ پیش کردیا،اطلاعات کے مطابق تنظیم اسلامی نے آج 27 رمضان المبارک کی متبرک شب کوایک ایسا سبق یاد کرایاہےکہ جس کو سننے کے بعد سننے والے کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=00dXE7muplE&t=475s
تنظیم اسلامی کی طرف سے اس سلسلے میں قیام پاکستان کے اس مبارک مہینے اورپھرمبارک رات کوقیام کوپاکستان اورامت مسلمہ کے لیے ایک بہت بڑی نعمت قراردیتے ہوئے اس کی حفاظت کے بھی ایسے گربتائے ہیں کہ جن پرعمل کرکے ہم واقعی پاکستان کودشمنوں کی دشمنی اورشرارتوں سے بچاسکتے ہیں اورپاکستان کو واقعی ایک اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں

یلۃ القدر میں قائم ہونے والے پاکستان کی بقا اور سلامتی اسلام سے وابستہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے معجزہ کا عملی ظہور 27 رمضان المبارک کو ہوا جب پاکستان کے قیام کا اعلان ہوا۔ اِس حقیقت کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ شب ِ قدر کی مبارک ساعت میں پاکستان کا صرف اور صرف مشیت ِ ایزدی تھی۔
