Baaghi TV

بی ایل اے کے دہشتگردوں کی جانب سے بلوچ خاتون کی عزت تار تار

بلوچستان میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نےایک بلوچ خاتون کواغوا کرنے، چار روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں ویران علاقے میں چھوڑ دیا ہے

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون حنال بلوچ کو مبینہ طور پر بی ایل اے کے ایک کمانڈر دوگزین عرف سرابی اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کیا۔ خاتون کو حراست کے دوران تشدد اور اجتماعی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اسے انتہائی کمزور حالت میں ایک ویرانے میں پھینک دیا گیا۔ مقامی افراد نے خاتون کو دیکھ کر فوری طور پر مدد فراہم کی اور قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔

متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا ہے کہ اسے زبردستی اٹھایا گیا اور کئی دن تک غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ اسے انصاف مل سکے اور آئندہ کسی اور کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو مثال بناتے ہوئے سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ، قانونی معاونت اور طبی و نفسیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔

More posts