Baaghi TV


جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک


جنوبی لبنان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سارجنٹ فرسٹ کلاس ماہر خطار شامل ہیں جبکہ دوسرے فوجی کا نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔
‎اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی چوکی کے قریب پیش آیا جو اسرائیلی سرحدی بستی منارا کے سامنے واقع ہے۔
‎ابتدائی فوجی تحقیقات کے مطابق علاقے میں کارروائی کے دوران ایک پیوما بکتر بند گاڑی کو نکالنے کے لیے اسرائیلی فوج نے ایک اور پیوما بکتر بند گاڑی اور دو ڈی 9 بکتر بند بلڈوزر بھیجے تھے۔
‎فوج کے مطابق بلڈوزروں میں سے ایک کو ایک گولہ لگا جو ممکنہ طور پر اینٹی ٹینک میزائل یا مارٹر تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور دونوں فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ اس واقعے میں ایک افسر معمولی زخمی بھی ہوا۔

More posts