پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے۔
نئے نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز، لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا زیرِ انتظام کمرشل اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔یہ پابندی 18 اگست سے نافذ ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا سلسلہ 23 اپریل 2025 کو شروع کیا تھا۔ تازہ نوٹم اس حوالے سے 16واں نوٹم ہے۔
