Baaghi TV

کمشنر لاہور مریم خان کا تبادلہ، نعمان یوسف نئے کمشنر لاہور مقرر

پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں رد و بدل کرتے ہوئے کمشنر لاہور سمیت متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مریم خان کو کمشنر لاہور کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ نعمان یوسف کو نیا کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی نوٹیفکیشن کے تحت صوبے کے چار ڈپٹی کمشنرز کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ شاہد عمران مارتھ کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جبکہ رانا عدیل تصور کو نیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں، اسد عباس مگسی کو ڈپٹی کمشنر میانوالی کے عہدے سے تبدیل کرکے او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ شاہد عمران کاٹھیا کو ڈپٹی کمشنر میانوالی مقرر کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں۔

More posts