Baaghi TV

کموڈورڈاکٹرنذیراحمدملک کوستارہ امتیاز( ملٹری) کے اعزاز سے نوازا گیا

پاکستان بحریہ اسلام آباد میں خدمات سر انجام دینے والے کموڈورڈاکٹرنذیراحمدملک کوحکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر نذیر احمد ملک کو ستارہ امتیاز(ملٹری) اُن کی بہترین کارکردگی پر عطا کیا گیا۔ کموڈور ڈاکٹر نذیر احمد ملک کا تعلق تحصیل تلہ گنگ کے گاؤں ڈھوک مصاحب سے ہے وہ ڈاکٹر حافظ محمد عبداللہ ملک کے بڑے صاحبزادے ہیں۔

کموڈور ڈاکٹر نذیر احمد ملک نے 1990 میں پاک بحریہ میں بطور کیڈٹ شمولیت اختیار کی۔ اور جنوری 1995 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کا حصول بھی جاری رکھا، اس سلسلے میں انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز اور انفارمیشن سیکیورٹی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی NUST یونیورسٹی سے حاصل کی۔ ڈاکٹر نذیر اپنے پیشہ ورانہ امور کے علاوہ درس و تدریس سے بھی منسلک ہیں۔ وہ NUST اور بحریہ یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی کے متعلق مختلف کورسز بھی باقاعدگی سے پڑھاتے ہیں۔ ڈاکٹر نذیر پاکستان کے قومی ٹیلیویژن پے بطور مہمان مختلف موضوعات پر گفتگو کے لیے بھی آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر نذیر ملکی اور غیر ملکی کانفرنسز میں متعدد مرتبہ اپنے مقالے پیش کر چکے ہیں۔ اُن کے مقالے مختلف مقامی اور غیر ملکی جرائد میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر نذیر اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ، اٹلی، ترکی، مراکش اور چین میں بھی جا چکے ہیں۔ کموڈور کا عہدہ آرمی کے بریگیڈیئر کے برابر ھوتا ھے

ڈاکٹر نذیر کو ستارہ امتیاز(ملٹری) کا اعزاز ملنے پر بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کو اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ جس میں گاؤں کے تمام معززین اہل علاقہ اور ان کے دوست احباب شامل ہیں ۔ کموڈور ڈاکٹر نذیر احمد ملک نے تمام مبارکباد پیش کرنے والوں اور اپنے خاندان اور دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

More posts