Baaghi TV

ایک روز میں کتنے افراد کو کرونا ویکسین لگائی جارہی

ایک روز میں کتنے افراد کو کرونا ویکسین لگائی جارہی

باغی ٹی وی : این سی او سی نے ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کا بتانے ہوئے کہاکہ ایک روز میں ویکسین لگانے کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی،گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار 955 افراد کو ویکسن لگائی گئی،

ملک بھر میں 70 لاکھ 93 ہزار 803 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ،گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار 955 افراد کو ویکسین لگائی گئی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 56 اموات ہوئی ہیں-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 55 ہزار965 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار697 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.81 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار527 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 139 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

More posts