بنگلا دیش کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ اور آئی سی سی کی طرف سے میچز سری لنکا منتقل کرنے سے انکار کے بعد، اسکاٹ لینڈ کو بطور سب سے زیادہ رینکنگ والی غیرکوالیفائی ٹیم ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹو (Trudy Lindblade) نے ٹی20 ورلڈ کپ سے آخری لمحات میں بنگلا دیش کی ٹیم کے اخراج پر بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو ملنے والی اچانک دعوت کے بعد بورڈ کو اپنی مردوں کی ٹیم کو فوری طور پر تیار کرنے کے لیے دن رات محنت کرنا پڑی،ورلڈ کپ میں شامل نہیں ہونا چاہتے یہ غیرمعمولی حالات ہیں اور ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ تنقید سے وہ خائف نہیں،لوگوں کی اپنی رائے ہو سکتی ہے، مگر ہمیں آئی سی سی نے دعوت دی ہے اور ہم دنیا کی 14ویں نمبر کی ٹیم ہیں، جو سال بھر مسلسل کرکٹ کھیلتی ہے،کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو ہفتے کے روز آئی سی سی چیف ایگزیکٹو سنجیو گپتا کی جانب سے باضابطہ اطلاع ملی، تاہم اس سے قبل ہی ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر تیاری شروع کر دی گئی تھی محدود اسٹاف کے باوجود تمام شعبے متحرک ہیں کیونکہ انڈر 19 ٹیم اور ویمنز ٹیم بھی بیک وقت مصروفِ عمل ہیں۔
آئی سی سی نے اسکاٹش کھلاڑیوں کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تیزی کی یقین دہانی کرائی ہے ٹیم رواں ہفتے بھارت روانہ ہوگی اور بنگلورو میں افغانستان اور نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ آف پرفارمنس اسٹیو اسنیل کا کہنا ہے کہ دباؤ دیگر ٹیموں پر ہوگا، کیونکہ اسکاٹ لینڈ انڈرڈاگ کے طور پر میدان میں اترے گاکھیل کی خوبصورتی ہی اس کی غیرمتوقع نوعیت ہے، ہم اپ سیٹس کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، اٹلی اور نیپال کے ساتھ مقابلہ کرے گا، جہاں ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
یاد رہے کہ یورپ ریجنل فائنل میں اٹلی اور جرسی کے خلاف شکست کے باعث اسکاٹ لینڈ براہِ راست ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا تھا، تاہم بنگلا دیش کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ اور آئی سی سی کی طرف سے میچز سری لنکا منتقل کرنے سے انکار کے بعد، اسکاٹ لینڈ کو بطور سب سے زیادہ رینکنگ والی غیرکوالیفائی ٹیم ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔
