Baaghi TV


لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں 394 تک پہنچ گئیں، 83 بچے بھی شامل


لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 394 ہو گئی ہے جن میں 83 بچے بھی شامل ہیں۔
لبنانی حکام کے مطابق حملوں میں ایک ہزار 130 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
‎حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث متعدد رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
‎لبنانی حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعات کا نوٹس لے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔

More posts