Baaghi TV

دہلی سے دو کشمیریوں کو گرفتار کر کے دہشت گرد بنا کر پیش کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے دہلی سے دو کشمیریوں کو گرفتار کر کے دہشت گرد بنا دیا

دہلی پولیس کی اسپشیل سیل کی ٹیم نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کی ہے، ان دونوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیل کے ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو گذشتہ رات تقریباً 10:15 بجے سرائے کالے خاں واقع ملینیم پارک کے پاس سے گرفتار کیا ہے

گرفتارشدگان کی شناخت عبد اللطیف میر (22) اور محمد اشرف کھٹانہ (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں جموں کشمیر کے باشندے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کے قبضے سے دو پستول اور دس کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس ان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات کے دوران انکے نیٹ ورک بارے بھی تھقیقات کی جائیں گی،دوسری جانب دہلی پولیس کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق کشمیری مجاہدین کی تنظیم سے ہے اور وہ دہلی میں کسی کاروائی کی تیاری کر رہے تھے

چین یا پاکستان ہجرت کرنے والے کشمیریوں کے خلاف مودی سرکار کا سخت اقدام

More posts