وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے معیار تعلیم کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہا۔ وفد نے نواز شریف سکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو قابل تحسین قرار دیا۔ وفد نے فروغ تعلیم کے لئے بھرپورتعاون کی پیشکش کی۔ مریم نوا ز نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے محکمہ تعلیم پنجاب سے اشتراک کار کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ۔نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ جس میں ٹیچر ز کیلئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام، کیپسٹی بلڈنگ، ٹیچنگ گائیڈ و دیگر امور میں معاونت کی جائے گی ۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اب سرکاری سکول میں داخلوں کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں۔
