Baaghi TV

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد کردیئے

سلیم مانڈووی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ روپے کے شیئرز منجمد کئے گئے،احتساب عدالت نے سلیم مانڈووی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی

نیب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دار ملازم طارق محمود کے نام شیئرز خریدے،شیئرز کی خریداری کے لیے 3 کروڑ کی رقم جعلی اکاوَنٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی،نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو بھی کیس میں ملزم نامزد کیا،نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کو بھی ملزم نامزد کیا

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

و نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا ، ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجازہارون نے اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے، ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی طریقے سے کی گئی، پلاٹوں کی144ملین روپے رقم دو جعلی اکاؤنٹ سے ادا کی گئی۔

یہ اکاؤنٹ اومنی گروپ کے لکی، اےون انٹرنیشنل کے نام پر تھے اور اعجاز ہارون کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے.

More posts