Baaghi TV

دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت لاہور میں دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی عدالت نے دوست مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دوست مزاری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

سابق ڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری کو محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضہ کے سکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔ دوست مزاری جسمانی ریمانڈ پر بھی رہے بعد ازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تو دوست مزاری نے درخواست ضمانت دائر کی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعف فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے

سانق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوئی تو اسوقت دوست مزاری نے پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا بلکہ ن لیگ کا ساتھ دیا، اب پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت آئی تو تحریک انصاف نے دوست مزاری کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں،

More posts