Baaghi TV

ڈاکٹر نبیحہ نے شوہر حارث کو باقاعدہ خلع کے کاغذات بھجوا دیئے

معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو باقاعدہ خلع کے کاغذات بھجوا دیئے ہیں، ڈاکٹر نبیحہ نے اس سلسلے میں اپنے فیس بک اکائونٹ پر خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے ۔

ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ نے موقف اپنایا کہ میں اُمید کرتی ہوں دنیا کی کسی بھی خاتون کو شادی کے بعد اس طرح کے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، شادی کے بعد کسی کو ایسا شوہر نہ ملے جوکہ اہلیہ سے اس طرح کا تضحیک آمیز رویہ اختیار کرے ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر سے منگنی اور شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کے بعد ڈاکٹر نبیحہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انکی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، مگر حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے، اگر ان کا گھر ٹوٹا تو اس کے ذمہ دار ان کے شوہر کے گھر والے ہوں گے، ان کے مطابق حارث کھوکھر اپنے والدین کی باتوں میں آ کر ان کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا، اگر گھر والوں کو پہلے سے کوئی اور رشتہ منظور تھا تو انہیں اس شادی میں کیوں شامل کیا گیا

More posts