Baaghi TV

ڈریپ ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈریپ ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے ڈریپ ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،سابق سیکریٹری قانون کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 جون کو سنایا جائے گا

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ارشد فاروق کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں مرکزی کردار تھا،ارشد فاروق کیخلاف شواہد موجود ہیں، وہ ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں،ادویات کی قیمتوں میں ملی بھگت سے مصنوعی اضافہ کر کے 8 فارماسوٹیکل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا،

ارشد فاروق نیب ریفرنس میں 2016 سے ملزم نامزد ہیں،ارشد فاروق ایک ارب 68 کروڑ کے ڈریپ ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں

More posts