Baaghi TV

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان ،نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول، 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے بدھ کے روز عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 26 اگست کو تمام سرکاری و متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔

گزشتہ ہفتے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے بعد 12 ربیع الاول بدھ کے روز مقرر کی گئی تھی، جس کے تحت عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی۔

دنیا بھر کے مسلمان ہر سال اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

More posts