Baaghi TV

محسن نقوی کی ہدایات پر پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار میں توسیع

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے۔

ملک کے 8 علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں اب دو شفٹوں کے تحت صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک خدمات فراہم کی جائیں گی۔ توسیع شدہ اوقات کار فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، پشاور، راولپنڈی، حیدرآباد اور کوئٹہ کے پاسپورٹ دفاتر میں نافذ کردیئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اوقات کار بڑھانے کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ خدمات تک زیادہ آسان رسائی فراہم کرنا اور انہیں اپنی سہولت کے مطابق خدمات حاصل کرنے کیلئے اضافی وقت دینا ہے۔ اس اقدام سے پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے انتظار کا دورانیہ کم ہونے کی بھی توقع ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت زونل ہیڈز اور سینئر افسران کا اجلاس بھی ہوا، جس میں سروس ڈیلیوری، عوامی سہولیات اور علاقائی پاسپورٹ دفاتر سے متعلق پالیسی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کو مؤثر، آسان اور عوام دوست پاسپورٹ سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

More posts