Baaghi TV

الیکشن کمیشن نے مزید چار سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

ecp

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید چار سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ (ڈی لسٹ) کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔

ڈی لسٹ کی جانے والی جماعتوں میں وقار زکاء کی ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان، ہم عوام پاکستان پارٹی اور پاکستان ریفارم پارٹی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات، سالانہ گوشواروں اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا۔ چار نئی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد کم ہو کر 164 رہ گئی ہے، جبکہ تازہ فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) بغیر کسی تنظیمی ڈھانچے کے درج ہیں۔ الیکشن کمیشن اس سے قبل پاک سرزمین پارٹی سمیت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی اور آٹھ سے زائد دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ڈی لسٹ کر چکا ہے۔

More posts