Baaghi TV

ایکسپریس وے کو دونوں اطراف سے بند کیوں کیا۔

وفاقی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ ایکسپریس وے کو دونوں اطراف بند کر دیا گیا۔ شاہراہ کے ساتھ قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں نے سوسائٹی میں گیس کے کنکشن کی عدم فراہمی اور انتظامیہ کے ناروا سلوک کی وجہ سے ایکسپریس وے کو دونوں اطراف سے بند کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے ہم ایکسپریس وے کو دونوں اطراف سے بند رکھیں گے۔ یاد رہے کہ سوسائٹی کے مالکان گزشتہ کئی سالوں سے نیب کے شکنجے میں ہیں۔ سی ڈی اے کی طرف سے بھی سوسائٹی کو این او سی جاری نہ کرنا اور غوری ٹاؤن کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شمار کرنا بھی اسی معاملے کی ایک کڑی ہے۔

More posts