Baaghi TV

فیصل آباداسسٹنٹ کمشنر کابازاروں و ریگل روڈ کا دورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری

فیصل آباداسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے اے ایس پی تھانہ کوتوالی منزہ کرامت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں و ریگل روڈ کا دورہ کیا اورلاک ڈاؤن و کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کر کے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔

جن کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثے بھجوا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق بازاروں میں افراد سٹالز لگا کر اشیاء فروخت کرنے میں مصروف تھے جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور کورونا وباء کے پھیلاؤ کا بھی موجب تھا جس پرسازوسامان قبضہ میں لینے کے علاوہ موجود افراد کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

More posts