Baaghi TV

فیصل آباد سیکرٹری کا ضلع بھر کے پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ

فیصل آباد سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے ضلع بھر کے پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیا اور حکومتی ہدایات پر بس سٹینڈ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو چیک کیا۔وہ جنرل بس سٹینڈ،الہلال ٹریولز،فیصل موورز،سٹی ٹرمینل،سبحان بس سروس،خواجہ ٹریولز ودیگربس اڈوں میں گئے۔

اور سٹینڈ سے سروس بند کا جائزہ لیتے ہوئے انچارجز کو تاکید کی کہ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے اورخلاف ورزی پر بس کو بند اور متعلقہ ٹرانسپورٹر وڈرائیور کو حوالہ پولیس کرادیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کی اف ورزی کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

More posts