پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بن گئی ہیں، جب انہوں نے لندن میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ وہی متنازع لمحہ دوبارہ دہرایا جو اس سے قبل ان کے لائیو شو میں وائرل ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق فضا علی حال ہی میں تیسری شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں اور ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اپنے لائیو پروگرام کے دوران اعجاز خان نے فضا علی کو کندھے پر اٹھا لیا تھا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب قرار دیا۔ معاملہ اس قدر بڑھا کہ پروگرام پر پابندی کا مطالبہ بھی سامنے آیا، جس کے بعد فضا علی نے باقاعدہ معذرت کی تھی۔
اب اداکارہ نے ہیروڈز کے سامنے اسی منظر کو دوبارہ عکس بند کروا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی،فضا علی کے شوہر آتے ہیں اور فضا علی کو دوبارہ سے اپنے کندھے پر اٹھا لیتے ہیں، جس کے بعد ایک بار پھر تنقید کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نامناسب رویہ ہر جگہ نامناسب ہی رہتا ہے، بیرون ملک جانے سے کوئی چیز جائز نہیں ہو جاتی۔ جبکہ ایک اور صارف نے اسے “مڈ لائف کرائسز” قرار دیا۔ایک تبصرے میں طنزیہ انداز میں کہا گیا کہ کم از کم رومانوی انداز میں اٹھانا تو سکھائیں، اس طرح نہیں جیسے کوئی بوجھ اٹھایا جا رہا ہو۔
