Baaghi TV

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی فوجی قیادت کی ملاقات

ispr

اردنی فوجی قیادت نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا میجر جنرل یوسف الحنیتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف الحنیتی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی کوششیں ناگزیر ہیں۔

پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

More posts