Baaghi TV

مردان، گھر کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق، ماں اور بیٹی زخمی

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ ماں اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مردان کے علاقے رستم کالوڈھیری میں پیش آیا، جہاں اچانک مکان کی چھت منہدم ہوگئی۔ حادثے کے باعث ملبے تلے دب کر 2 سالہ حسین اور ایک سالہ زنیرہ جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ امدادی اہلکاروں نے ملبے تلے دبی ہوئی ماں اور ایک بیٹی کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ مکان سے ملبہ ہٹانے اور علاقے کا مکمل جائزہ لینے کا عمل جاری ہے .

More posts