Baaghi TV

شیخوپورہ، اسٹیج اداکارہ پر تشدد کیس، ملزم زین کی عبوری ضمانت منظور

شیخوپورہ میں اسٹیج اداکارہ پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایڈیشنل سیشن جج نے مرکزی ملزم زین کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے 15 اگست تک ریلیف فراہم کر دیا۔

اداکارہ شمع ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج نہیں کیا، جس کے باعث انہیں انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔دوسری جانب شیخوپورہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم زین راجہ کو لڑائی جھگڑے کے ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج اداکارہ پر تشدد کے معاملے کی بھی قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شیخوپورہ کے مختلف تھیٹرز میں کام کرنے والے اداکاروں اور فنکاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت پر آئندہ سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

More posts