Baaghi TV

شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

پشاور میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے پر تیزاب پھینک کر فائرنگ کردی۔

ایف آئی آر کے مطابق صدیق اللہ اور عتیقہ کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے،صدیق اللہ نے عتیقہ سے شادی کرنے سے انکار کیا، جس پر ملزمہ نے مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا،متاثرہ نوجوان کے مطابق تیزاب پھینکنے کے بعد ملزمہ نے فائرنگ بھی کی۔

صدیق اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ اسے بلیک میل کر رہی تھی اور اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھامتاثرہ لڑکا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹر کے مطابق جوان کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

More posts