Baaghi TV

حکومت نے مستقبل میں لگنے والے بڑے آئی پی پیز منصوبوں کو روک دیا ہے،اویس لغاری

electricity

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سبسڈی کے نظام میں بہتری لا رہی ہے اور نجی کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جا رہی ہے تاکہ نظام زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ پاور کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے حکومت سبسڈی کے نظام میں بہتری لا رہی ہے اور نجی کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جا رہی ہے تاکہ نظام زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ خراب میٹرز کے باعث بلنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لیے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی خراب میٹر طویل عرصے تک فعال نہ رہے تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے حکومت نے مستقبل میں لگنے والے بڑے آئی پی پیز منصوبوں کو روک دیا ہے اور توانائی کے شعبے میں حکومتی کردار کو کم کیا جا رہا ہے آئندہ ایک سے 2 سال میں کئی توانائی کمپنیاں نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کے الگ نرخ مقرر کیے جائیں گے جبکہ دن کے اوقات میں مخصوص کیٹیگریز کو نسبتاً سستی بجلی فراہم کی جائے گی حکومت کا ہدف بجلی کو اس حد تک سستا اور قابلِ رسائی بنانا ہے کہ صارفین اسے بیٹری میں ذخیرہ کرکے بعد میں استعمال کر سکیں میٹرز کی خریداری میں نمایاں بچت کی گئی ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

More posts