Baaghi TV

حسن علی کو دی سالی نے مبارک باد

حسن علی کو دی سالی نے مبارک باد
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے اور یہ مبارک باد ان کی سالی کی طرف سے سوشل میڈیا پر دی گئی ہے .

پاکستان کے کھلاڑی حسن علی آج اپنی عمر کا ایک سال گزار چکے اور وہ اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اس موقعہ پر ان کی اہلیہ سامعہ خان کی چھوٹی بہن قیصر خان کی بھی سال گرہ ہے اور وہ 21 ویں سالگرہ ہے۔اس حسن اتفاق پر حسن علی اور اُن کی سالی ایک ہی دن سالگرہ ہونے پر کافی پر مسرت دکھائی دے رہے تھے .

حسن علی کو ان کی سالی قیصر خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر سالگرہ کی مبار باد دی اور اپنی تمناؤں کا اظہار کیا .دوسری جانب کرکٹر حسن علی کی جانب سے بھی قیصر خان کو اُن کی انسٹاگرام پوسٹ پر سالگرہ کی مبارک دی گئی ہے۔

More posts