جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں غلطی سے لائن آف کنٹرول کے قریب سے پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا ،
بھارتی سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا کہ فوجی اہلکاروں نے ایل او سی پر باڑ کے قریب ایک شخص کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ شخص مبینہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوج نے اسے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا، جس پر اہلکاروں نے اسے قابو کر کے حراست میں لے لیا۔بھارتی حکام نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت محمد سجاد (26 سال) ولد محمد رفیق کے نام سے کی ہے۔پاکستانی شہری پولاس گاؤں، ضلع بانڈی عباس پور، آزاد کشمیر کا رہائشی ہے
باغی ٹی وی کو دستیاب معلومات کے مطابق بھارتی شہری نے پاکستانی شہری کو جان بوجھ کر گرفتار کیا تا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا سکے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے یہ اعتراف کیا کہ اب تک اس شخص کے قبضے سے کوئی اسلحہ یا دیگر قابلِ اعتراض سامان برآمد نہیں ہوا۔ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مذکورہ شخص کو ایک قریبی فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بھارتی فوج، پولیس اور انٹیلی جنس ادارے مشترکہ طور پر اس سے تفتیش کر رہے ہیں۔
