قصور
کوٹ رادھا کشن میں ہسپتال ملازم کا عورتوں پا سرعام تشدد،ویڈیو وائرل ،پاکستان بھر میں غم و غصہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں خواتین مریضوں پر ڈیوٹی پر موجود ملازم نے بیہمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون سمیت کئی خواتین زخمی ہو گئیں
عینی شاہدین کے مطابق کوٹ رادھا کشن کی رہائشی خواتین دوائی لینے ہسپتال پہنچیں تو رش کے باعث تقریباً دو گھنٹے تک خوار ہوتی رہیں اور جب مریض خواتین نے ڈاکٹر سے چیک اپ پر اصرار کیا تو ڈیوٹی پر موجود ملازم نے اچانک تشدد شروع کر دیا ملازم کا تھپڑوں، لاتوں اور مکوں کے وار سے سات ماہ کی حاملہ نادیہ بی بی سمیت ثمینہ بی بی اور کرن شہزادی زخمی ہو گئیں
ہسپتال میں موجود دیگر افراد نے فوری طور پر بیچ بچاؤ کر کے خواتین کو مذید تشدد سے بچایا
اس واقعہ کے بعد مریضوں اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حوا کی بیٹیاں محفوظ نہیں رہیں
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکے
اس سارے وقوعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان بھر سے اس وقوعہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے
ہسپتال میں عورتوں پر تشدد کا وقوعہ،پاکستان بھر میں سخت غم و غصہ
