Baaghi TV

ہسپتال کی چھت سے ملنے والی انسانی لاشوں بارے نئے انکشاف

ہسپتال کی چھت سے ملنے والی انسانی لاشوں کی تدفین کر دی گئی

ہسپتال کی چھت سے ملنے والی انسانی لاشوں بارے نئے انکشاف

سربراہ پی ایم اے ڈاکٹر مسعود یراج نے کہا ہے کہ سیاسی شعبدہ بازی کرکے نشتر اسپتال کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی,

ڈاکٹر مسعود ہراج کا کہنا تھا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی سمیت تمام طبی تعلیم کے اداروں میں لاوارث لاشیں اناٹومی ڈیپارٹمنٹ میں لائی جاتی ہیں,صحیح حالت میں موجود لاشوں کو سرد خانے میں محفوظ کر دیا جاتا یے تعفن ذدہ لاشوں کو کیمیکل لگا کر چھت پر رکھا جاتا ہے,,ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایس او پیز کے مطابق پولیس لاوارث لاش کو 28 دن کے بعد دفن کرنے کی پابند ہے,مردہ خانے کی چھت پر سینکڑوں لاشوں کی موجودگی کی خبر غلط ہے سیاسی مشیر کی جانب سے نشتر کے خلاف لوگوں کو اکسایا ہے,مشیر کے رویے سے ڈاکٹروں میں اضطراب پایا جاتا ہے,ہمارا مطالبہ ہے مردہ خانے کی توسیع کی جائے,

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

 پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان کے نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی خبروں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے انسانی لاشوں کا چھت پر موجود ہونا اور کافی عرصے سے پڑے رہنے پر ہسپتال انتظامیہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکی، ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ چھت پر انسانی لاشیں پڑی ہیں، اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام جاگے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا،نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشوں کی خبر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر طارق زمان گجرنے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال کے سرد خانے میں 200 لاشیں موجود تھیں، زبردستی سرد خانہ کھلوایا تو یہ انکشاف سامنے آیا، طارق زمان گجر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور بتایا کہ مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں میں نے سرد خانہ کھولنے کا کہا تو نہیں کھول رہے تھے جس پر میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں ، اندازےکے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا سپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

ہسپتال کی چھت سے ملنے والی انسانی لاشوں کی تدفین کر دی گئی

More posts