Baaghi TV

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی باؤلر مچل اسٹارک نے بھارت کے جسپریت بمرا سے پہلی پوزیشن چھین لی اور وہ 2 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئےآسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک نےشاندار کارکردگی کی بدولت پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے-

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی کارکردگی نے مچل اسٹارک کو دو درجے اوپر پہنچایابمراہ فروری 2024 سے طویل عرصے تک ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست تھے تاہم سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں ان کی عدم شرکت اور اسٹارک کی شاندار فارم نے صورتحال بدل دی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آگئے جبکہ عبداللہ شفیق بیٹرز کی رینکنگ میں 7 درجے ترقی پا کر 28ویں نمبر پر آ گئے,قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بیٹر شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک پہلے نمبر پر موجود ہیں ٹیم رینکنگ میں بنگلا دیش 3 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر آگیا، اور پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلا گیا۔

گزشتہ روز سری لنکا اور بھارت کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پرابتھ جیسوریا کو آئی سی سی نے تنبیہ جاری کر دی دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پرابتھ جیسوریا نے آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن پر بلامارا تھا جس کی وجہ سے پرابتھ جیسوریا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اب تک تین کھلاڑیوں کوسزائیں ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو کو بھی جرمانہ ہوچکا ہے-

More posts