Baaghi TV

نیند کی اہمیت ،تحریر:صغیرجعفری

نئی طبی تحقیق کے مطابق صحت مند انسان کےلئے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند لینا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔
اس آرام دہ نیند سے انسانی جسم کے اعضاء مکمل طور پر فعال۔Active ہو جاتے ہیں اور جسم کو از سرے نو توانائی حاصل ہوتی ہے
ملاحظہ فرمائیں کہ دنیا بھر کے لوگ پرسکون رہنے اور آرام کے لئے نیند کس طرح حاصل کرتے ہیں۔اہل عرب میں رائج ذرائع نیند یہ ہیں
حیلولہ،قیلولہ اور عیلولہ
۔۔۔
یہ معلومات مدارس سکول کالج اور یونیورسٹیز کے طلباء،بزنس مین حضرات ، دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔
1: حیلولہ کا معنی ہے: نماز فجر کے بعد یا نماز فجر کے وقت کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے سوئے رہنا۔اس سونے کو عربی میں "حیلولہ” اس لیے کہتے ہیں کہ یہ آپ اور آپ کے رزق کے درمیان "حیلولہ ” یعنی رکاوٹ بنتا ہے۔یہ وقت اللہ کی طرف انعام اور رزق کی تقسیم کا ہوتا ہے۔

ترمذی شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی امت کے لیے صبح کے اوقات میں برکت کی دعا ان الفاظ کے ساتھ فرمائی ہے: اللھم بارک لامتی فی بکورھا
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اس وقت محو استراحت تھیں،سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
یَا بُنِیَّةَ! قُوۡمِیۡ،اِشۡهَدِیۡ رِزۡقَ رَبِّكِ وَلاَتَكُوۡنِیۡ مِنَ الۡغَافِلِیۡنَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَزَّوَجَلَّ یُقَسِّمُ أَرۡزَاقَ النَّاسِ مَا بَیۡنَ طُلُوۡعِ الۡفَجۡرِ اِلیٰ طُلُوِۡعِ الشَّمۡسِ
دخترعزیزم! اٹھ جائیے،اپنے رب کا رزق حاصل کیجیے!غافل لوگوں میں سے نہ بنیے! اللہ کریم طلوع فجر سے لے کر طلوع آفتاب تک بندوں میں رزق تقسیم فرماتے ہیں۔

2 : قیلولہ نماز ظہر کے بعد یا اسے پہلے آدھے گھنٹے (یا کم و بیش) کے لیے آرام کرنا کہلاتا ہے۔یہ عبادت بھی ہے،خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت بھی ہے اور صحت بھی ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ شعب الایمان میں روایت لائے ہیں کہ
دن کو سونے کے ذریعے رات کو عبادت کی طاقت حاصل کیجیے!
شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم نور اللہ مرقدہ فرماتے تھے کہ” عام دنوں میں نماز ظہر سے پہلے کھانا اور قیلولہ ہونا چاہیے۔جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد کھانا اور آرام ہونا چاہیے۔فرماتے تھے کہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہ قول امام بخاری نے نقل کیاہے: مَا كُنَّا نَقِیۡلُ وَ نَتَغَدّٰی اِلاَّ بَعۡدَ الۡجُمُعَةِ
نماز جمعہ کے ہم بعد سوتے تھے اور کھانا کھاتے تھے۔
شیخ مکرم رحمہ اللہ کا ہمیشہ یہی معمول رہا ہے کبھی مہمانوں کی آمد یا کوئی اور سبب بن گیا تو الگ بات ہے۔
سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ مدینہ منورہ اور جدہ میں میں نے خود مشاہدہ کیا ہے مقامی عربی لوگ اپنے تمام کام نماز ظہر کے بعد بند کر دیتے ہیں اور نماز عصر تک قیلولہ کرتے ہیں
سپین میں مسلمانوں کی حکومت کافی عرصہ تک رہی ہے وہاں اب بھی عربیوں کی روایت کے مطابق دوپہر کو قیلولہ کیا جاتا ہے

3: عیلولہ کا مفہوم،”عصر کی نماز کے بعد آرام کے لیے لیٹنا” کا ہے۔
یہ جسم و سانس کی بیماری اور سینہ کی تنگی کا سبب بنتا ہے۔
اس وقت سیر و تفریح کھیل کود اور ہلکے پھلکے کام کیے جائیں۔ذکر و فکر اور دعا بھی کرنی چاہیے۔شیخ مکرم اس کی اہمیت پہ زور دیتے ہوئے فرماتے تھے کہ حدیث کے مطابق ” یہ دونوں قسم کے فرشتوں کے اجتماع کا وقت ہوتا ہے۔رات والے فرشتے آتے اور دن والے روانہ ہوجاتے ہیں۔ (بخاری و مسلم)ان فرشتوں نے اللہ میاں کو رپورٹ دینی ہوتی ہے کہ ہم آپ کے بندوں کو آپ کی عبادت میں مشغول چھوڑ کے آئے ہیں۔
ہمیں اپنا نظام الاوقات ترتیب دینا چاہیے!جس میں کھانے پینے،سونے جاگنے،ملنے ملانے اور سوشل میڈیا استعمال کرنے سمیت تمام معاملات ایک نظم اور ترتیب کے ساتھ سر انجام دینے کی ضرورت ہے ۔
بے وقت سوئیے نہیں! رات کی نیند پوریں کریں۔موبائل فون کو اپنا سب کچھ نہ سمجھیں۔ اب یہ ایک ضرورت ہے،اسے ضرورت کی حد تک رکھیں۔

رات عشاء کی نماز سے پہلے سونے کی کوشش نہ کریں اور رات عشاء کے بعد اپنی تمام مصروفیات ایک طرف رکھ کر سونے کی تیاری کیجئیے اور دیر تک فضول گوئی میں نیند کا وقت ضائع نہ کیجئیے!
پورے امریکہ کینیڈا اور اکثر یورپی لوگ رات جلدی سو جاتے ہیں جب رات کو لوگ جلد سو جائیں گے تو لا محالہ صبح جلدی بیدار ہو جائیں گے
امریکہ اور اکثر یورپی ممالک میں سپر مارکیٹیں، مالز اور شاپس رات آٹھ بجے بند ہو جاتی ہیں مگر ہمارے پاکستان میں اگر حکومت کی طرف سے مارکیٹیں رات نو بجے کا حکم دیا جاتا ہے تو اس حکم کے خلاف احتجاج شروع ہو جاتا ہے
من حیث القوم ہمیں اس معاملے میں مثبت سوچ اور مثبت عمل کی ضرورت ہے۔
مکمل آرام اور نیند کے بارے میں عربی اور انگریزی کے یہ دو مقولے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں
عربی کا مقولہ ہے: طاب نومکم طاب یومک
تمہاری نیند اچھی تو،تمہارا دن اچھا۔
انگریزی زبان میں اس مقولے کا اثر پورے یورپ میں رہا ہے اور اب بھی ہے۔ مگر نئی نسل اب اس پر عمل پیرا نظر نہیں آتی

Take a peaceful sleep for 8 hours every day and be healthy forever

More posts